Ali Arman's Official Website » میرا بلاگ --- My Blog
اسلام عمل کا دین ہے کہ رد عمل کا
سب سے پہلے میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ اگر میرے کچھ فیس بکیےمسلمان بھائی مجھے اس بات کی اطلاع بہم نہ پہنچاتے کہ خدانخواستہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے فیس بک پر کوئی احمقانہ قسم کا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے تو مجھے اس کی ہرگز خبر نہ ہوتی۔ اگر ہوتی بھی تو میں اس میں دلچسپی لینے کی بجائے یہ بہتر سمجھتا کہ اپنے آقا اس روحانی اور دنیاوی استاد اورعظیم رہنما کے بارے میں کچھ مزید آگاہی حاصل کروں اور اُن کے جو اوصاف اور خصائل میرے علم میں ہیں اُن کے مطابق عمل کرنے کے لیے اپنے پرانے پانی من کو تیار کروں۔ مگر اب چونکہ ایک جذباتی بھائی نے اس مقابلے سے مجھے آگاہ کر ہی دیا ہے تو مجھ … Read entire article »
Filed under: میرا بلاگ --- My Blog
شاعری اور کمپیوٹر
آجکل میں اپنی غزلوں اور نظموں کی نئی کتابیں چھاپنے کی تیاری میں مصروف ہوں۔ مجھے گزشتہ دس سالوں سے بیاض یا کاغذ پر لکھنے کے بجائے کمپیوٹر پر لکھنے کی جو عادت پڑی ہوئی ہے۔ اس کا خمیازہ بھگت رہا ہوں آجکل۔ پچھلے دنوں اپنے پنجابی شعری مجموعے “مٹی دی بُکّل” کو ترتیب دیتے ہوئے بھی یہی مشکل درپیش آئی تھی۔ ایک ایک غزل اور نظم کے پانچ پانچ سات سات ورژن برآمد ہو رہے ہیں اور فولڈرز اور فائلز کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ ہر روز ہمت جٹا کر بیٹھتا ہوں اور ہر روز نامید ہو جاتا ہوں کہ یہ پہاڑ مجھ سے سر نہیں ہونے کا۔ اور ہو سکتا ہے میری کئی غزلیں اور نظمیں کبھی اس لیپ ٹاپ کی قید سے آزاد ہو کھلی ہوا میں … Read entire article »
Filed under: میرا بلاگ --- My Blog