Ali Arman's Official Website » اردو غزلیں --- Urdu Ghazals
قراتِ تیرگی کرنے لگیں قندیلیں بھی
قراتِ تیرگی کرنے لگیں قندیلیں بھی دیکھتی رہ گئیں منہ رات کی تاویلیں بھی ابرھہ اب ترے لشکر کو کوئی خوف نہیں سنگ کعبے پہ گراتی ہیں ابابیلیں بھی قتل کرنے لگے قرآن اٹھا کر وہ مجھے میری تصلیب میں شامل ہوئیں انجیلیں بھی قصہ ءنور کے حیرت بھرے افسانے میں آگ اور خون سے لکھی ہوئی تمثیلیں بھی تیرا دعوٰی بھی غلط فہمی پہ مبنی ہے میاں میری خوش فہمیاں نکلیں مری تکمیلیں بھی روشنی اچھی ہے آنکھوں کی اسے دل میں بھی لا دیکھ اس حجرہ ءتاریک کی تفصیلیں بھی جس کو دعوٰی تھا بہت عشق میں غم کھانے کا بھر گئیں اس دل عیار کی زنبیلیں بھی … Read entire article »
Filed under: اردو شاعری --- Urdu Poetry, اردو غزلیں --- Urdu Ghazals
ہم خراباتِ غمِ خاک میں رہنے والے
ہم خراباتِ غمِ خاک میں رہنے والے اب کہاں ہیں ترے افلاک میں رہنے والے وحشتِ شعلہءِ منصور کو کیا سمجھیں گے یہ چراغوں کی طرح طاق میں رہنے والے تو نے خود ہی تو نکالا تھا ہمیں جنت سے اب نہیں ہم ترے ادراک میں رہنے والے جنبشِ دستِ ہنرور میں ہیں کوزوں کے نقوش یہ نہیں خاک میں یا چاک میں رہنے والے اُس کو ڈر ہے کہ یہاں جڑ نہ پکڑ لیں اک دن انتشارِ خس وخاشاک میں رہنے والے ان بگولوں سے ترا دشت اُدھڑ جائے گا کبھی اُٹھے جو تری دھاک میں رہنے والے یہ تعلّی ترے منہ سے نہیں اچھی لگتی اے مرے انفس و آفاق میں رہنے والے ترے ملبوس کے لپکے سے تو لگتا ہے مجھے یہ ستارے نہیں پوشاک میں رہنے والے کسی حیرت کا گزر ہی نہیں اِس جنگل سے ہم ہیں جس آئنے کی تاک میں … Read entire article »
Filed under: اردو شاعری --- Urdu Poetry, اردو غزلیں --- Urdu Ghazals
جینا کوئی فسانہ وافسوں نہیں وہاں
جینا کوئی فسانہ وافسوں نہیں وہاں ہاں زندگی یہی ہے مگر یوں نہیں وہاں دھبے ہیں کچھ خوشی کے بھی صاحب کہیں کہیں جائیں جدھر بھی منظرِ محزوں نہیں وہاں باغوں میں ہے وہاں بھی یہی بادِ نا مراد لیکن ہر ایک پھول کا دل خوں نہیں وہاں چکر وہاں بھی چلتا ہے اس بدقماش کا سنتے تھے اے زمین کہ گردوں نہیں وہاں کیوں مفلسِ حیات لپکتے ہیں سوئے مرگ صاحب کوئی خزانہءِ قاروں نہیں وہاں ارمان آج سالگرہ ہے چراغ کی اور رات پوچھتی ہے کہ میں کیوں نہیں وہاں … Read entire article »
Filed under: اردو غزلیں --- Urdu Ghazals