Ali Arman's Official Website » اردو نظمیں --- Urdu Poems
ٹورنٹو کی پہلی نظم
میں نے غبار سے بارش اور بارش سے برف تک کا سفر کرتے ہوئے اپنی سانسوں کی نمی سے تیری تصویریں بنائیں اے دن اے مکمل ترین دن میرے ہونٹ کب تیری دھوپ چکھیں گے میرا لہو کب تیرے چہرے سے چنگاریاں چنے گا ادھوری آہٹیں کب تک میرےہونے کی راہداریوں میں گونجیں گی اے دن اے مکمل ترین دن کالی چاپ سے سماعتوں میں سبزہ کہاں اُگتا ہے بہار کے نوحے کہو یا خزاں کی حمد میری نظمیں بہرحال پھولوں کی قرابت دار ہیں تتلیاں میرے لفظوں پر آ کر بیٹھ جائیں تو تم حیران مت ہونا میں نمو کا سزا یافتہ ہوں قیدی اور کچھ نہیں کرتے صرف انتظار کرتے ہیں اے دن اے مکمل ترین دن میں نے تیرے ست رنگے سپنوں سے اپنی بے رنگ سسکاریوں کو سوئیکار کرنے کا سبق پڑھ لیا ہے میں اب اپنی آہوں کے پرچم بناتا ہوں اور مسکراتے ہوئے بچوں کے ہاتھوں میں … Read entire article »
Filed under: اردو نظمیں --- Urdu Poems